About Us | ہمارے بارے میں
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ!

میرا نام محمد وقاص ہے اور میں ایک اردو بلاگر اور طالب علم ہوں۔ میں اس ویب سائٹ کا creator ہوں۔
میں نے یہ بلاگ اس لیے شروع کیا کیونکہ میں نے خود یہ پریشانی محسوس کی کہ انٹرنیٹ پر زیادہ تر معلومات انگریزی زبان میں ہوتی ہیں، جس کی وجہ سے بہت سے ایسے لوگ فائدہ نہیں اٹھا پاتے جو اردو زبان زیادہ بہتر سمجھتے اور پڑھتے ہیں۔
اسی مسئلے کو دیکھتے ہوئے میں نے یہ اردو ویب سائٹ بنائی، تاکہ اردو جاننے اور پڑھنے والوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم مل سکے جہاں انہیں آسان، واضح اور مفید معلومات اپنی زبان میں مل سکیں۔
اس ویب سائٹ پر موجود تمام مواد:
- ذاتی تجربات
- تحقیق
- اور اردو پڑھنے والوں کی ضرورت کو مدنظر رکھ کر تیار کیا جاتا ہے۔
میری ہمیشہ کوشش رہتی ہے کہ ہر موضوع کو آسان اردو زبان میں، step by step اور practical مثالوں کے ساتھ سمجھایا جائے۔ میں صرف باتیں نہیں کرتا بلکہ ہر ممکن حد تک عملی طریقہ بھی دکھاتا ہوں، تاکہ وہ افراد بھی آسانی سے سمجھ سکیں جو اردو کم یا سادہ انداز میں پڑھتے ہیں۔
میری اولین ترجیح یہ ہے کہ آپ کو درست، قابلِ اعتماد اور واقعی کام آنے والی معلومات فراہم کی جائیں۔
اگر آپ کو کسی بھی قسم کی پریشانی ہو، کسی موضوع کے بارے میں سوال ہو یا کوئی تجویز دینا چاہیں تو Contact Us پیج کے ذریعے ضرور رابطہ کریں۔
میں خود آپ کو جواب دینے کی کوشش کرتا ہوں۔
آپ کا اعتماد ہی میرے لیے سب سے بڑی کامیابی ہے۔